فراڈئیے بھائیوں نے معصوم سادہ لوح لوگوں کو بیوقوف بناکر لوٹنا شروع کردیا

 
0
313

 

کراچی13جون (ٹی این ایس): شہر کراچی میں سادہ لوح افراد کو لوٹنے کےلئے دو فراڈیئے بھائی شعیب  بیگ  اور زوہیب بیگ سرگرم ہوگئے ڈرامائی انداز میں کاریں بیچ کر دوسرا بھائی مالک بن کر گاڑی واپس چھین لے جاتا ہے۔ ان دو بھائیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں پہلے ہی شکایتوں کے انبار لگے ہوئے ہیں ایس ایس پی کورنگی نے درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں بھائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا اعلیٰ حکام سے فراڈیئے بھائیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کےمطابق گلستانِ جوہر اور شاہ فیصل کالونی کے رہائشی دو بھائی شعیب  بیگ  اور زوہیب بیگ سادہ  لوح افراد کو لوٹنے میں سرگرم ہوگئے  یہ دو بھائی ایک بھائی بینک لیزنگ اور ادھار پر گاڑیاں بیچتا ہے اور فائل کچھ دن بعد دینے کا وعدہ کرتے ہیں جبکہ کچھ دن بعد گاڑی کو واپس چھین لیا جاتا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دو فراڈیئے بھائیوں کے خلاف کراچی شہر کےمختلف تھانوں میں شکایتوں کے انبار لگے ہوئے ہیں جبکہ ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر نے درخواست گزار کی فریاد پر فراڈیئے بھائیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ درخواست گزار نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاشرے کے ایسے فراڈیئے و چیٹر لوگوں کے سخت سے سخت ایکشن لیں۔