انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری

 
0
328

چنیوٹ13جون(ٹی این ایس)آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی و دیگر جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے پہلے مرحلہ کے بعد اب ان تمام امیدواروں جن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں کا سکروٹنی کا عمل جاری ہے جس میں قیصر احمد شیخ مسلم لیگ ن ،سید عنائد علی شاہ پیپلز پارٹی،سید ذوالفقار علی شاہ تحریک انصاف،مولانا الیاس چنیوٹی مسلم لیگ ن سمیت متعدد امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل اور ان کے کاغذات کو کلیئر قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی امیدواروں کی سکروٹنی کی جا رہی ہے ۔