محکمہ تعلیم کے ملازم کی مقدمات کے خلاف درخواست ، عدالت نے فریقین سے 16 اگست تک جواب طلب کرلیا

 
0
296

کراچی 13جون(ٹی این ایس)محکمہ تعلیم کے ملازم کی مقدمات کے خلاف درخواست ، عدالت نے فریقین سے 16 اگست تک جواب طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم کے ملازم کے مقدمات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار محمد مٹھل کے مطابق سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے دو جھوٹے مقدمات درج کئے۔ دونوں ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہیں، ایف آئی آر ختم کی جائیں، مقدمات دادو اور ضلع نوشہرو فیروز میں درج ہیں،عدالت نے فریقین سے 16 اگست تک جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار مٹھل نے کہا کہ فضل اللہ پیچوہو نے تین بار ملازمت سے برخاست کیا، وہ کہیں پیش ہی نہیں ہوتے، سابق سیکریٹری تعلیم نے دولاکھ رشوت طلب کی، رشوت نہ دینے پر نوکری سے برطرف کردیا۔