کراچی13جون(ٹی این ایس)سند ھ ہائی کورٹ نے سرکاری زمینوں کی بندربانٹ میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اللہ بچایو چانڈیو کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں 77 ایکڑ سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا،سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اللہ بچایو چانڈیو کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی،ملزم ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے کے باعث پہلے ہی جیل میں ہے ،دیگر ملزمان میں سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو حیدرآباد علی اکبر ہنگورو،شوکت حسین سابق ڈی ڈی او ریونیو بن قاسم ٹاؤن ،صابر حسین و دیگر شامل ہیں،نیب کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے 77 ایکڑ سرکاری زمین فرضی ناموں پر الاٹ کی۔ملزمان نے مذکورہ سرکاری اراضی مختلف افراد کے نام منتقل کردی ،اس سرکاری زمین پر سوسائٹیاں بنا کر عوام کو لوٹا جارہا ہے ،قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے،ملزمان کے خلاف نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے