کراچی، 11سو گرام چرس رکھنے کا معاملہ ، عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزم کو نوٹس جاری کردیے 

 
0
297

کراچی13جون(ٹی این ایس)11سو گرام چرس رکھنے کا معاملہ ، عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزم کو نوٹس جاری کردیے ۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 11 سو گرام چرس رکھنے کے معاملے کی سماعت ہوئی ،عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزم کو نوٹس جاری کردیے ، وکیل اے این ایف حبیب احمد کے مطابق ملزم علی نواز عرف مولائی پر 11 سو گرام چرس رکھنے کا مقدمہ درج ہے, انسداد منشیات کورٹ نے ملزم کو ساڑھے سال قید کی سزا سنائی, سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔