اورنگی ٹاؤن میں کمسن بچی  کو زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، پولیس نے مرتکب نوجوان کو گرفتار کرلیا

 
0
409

کراچی، جون  14 (ٹی این ایس): اورنگی ٹاؤن میں ایک 1 سالہ نوجوان نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو پولیس نے نوجوان کو  گرفتار کرلیا ہے جبکہ آئی جی  سندھ نے واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے لیاقت چوک گلشن ضیا سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 8 سالہ لڑکی کو اس کا والد بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا جہاں انھوں نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اس حوالے ایس پی اورنگی ٹاؤن ڈویژن عابد بلوچ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ لڑکی کے والد قدیر کی نشاندہی پر ایک ملزم 14 سالہ عمران کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی طور پر واقعے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔