کراچی: تھانہ A-Section کے SHO کی بر وقت کاروائی ، لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اغواء کاروں کو  گاڑی سمیت گرفتارکرلیا

 
0
369

کراچی، جون  14 (ٹی این ایس): تھانہ A-Section کے SHO آصف حیات  بر وقت کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام 2 بنا دی اور  دونوں  اغواء کاروں کو  گاڑی سمیت گرفتارکرکے لڑکی بازیاب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ A-Section کی حد سائرہ کلینک کے سامنے سے 2 لڑکوں نے ایک لڑکی کو زبردستی اپنی کار میں ڈالا اور لڑکی کو اغواہ کرکے فرار ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی SHO آصف حیات جو کے علاقے میں پیٹرولنگ کررہے تھے بروقت موقع پر پہنچے اور ناکہ بندی کرکے کمانڈو آپریشن کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا،ملزمان پولیس کو تعاقب میں دیکھ کر بوکھلا گے اور انارکلی سینٹر یونٹ نمبر 7 امریکن سینٹر کی گلی میں گھس گے،پولیس نے ملزمان کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر مغوی لڑکی مسمات ماہم دختر محمد عمر کو باحفاظت بازیاب کرلیا۔

پولیس نے اغواہ کاروں وسیم اکرم راجپوت عرف عثمان ولد مشتاق کرسچن سکنہ مکان نمبر 335 کرسچن کالونی یونٹ نمبر 6 اورفر خ علی خان ولد رفاقت علی خان سکنہ سلطان شاہ کالونی یونٹ نمبر 9  کوبمعہ XLI کار نمبر 081 ASF سمیت گرفتار کرلیا۔