لندن14جون (ٹی این ایس)انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل جمعہ کو کینٹربری میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔شیڈول کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل جمعہ کو کینٹربری میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دی ۔