فٹبال کے بخار نے کراچی کے علاقے لیاری والوں کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا

 
0
229

کراچی14جون (ٹی این ایس)فٹبال کے بخار نے کراچی کے علاقے لیاری والوں کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری فٹبال ٹیم کے کنگ محمد صلاح کی جرسی ہاتھوں ہاتھ بکی ٗ صلاح کے نام اور نمبر والی شرٹس کی مارکیٹ میں قلت ہوگئی ہے۔کراچی میں ورلڈ کپ فٹبال کی رنگینیاں بڑھنے لگی ہیں، دکانوں پر مختلف ٹیموں کی جرسیاں فروخت ہورہی ہیں اور خریداروں کا ہجوم بھی بڑھنے لگا ۔فٹبال کے مصری کنگ محمد صلاح کی شرٹوں کی مانگ بڑھ گئی ہے، دکانوں پر ان کے نام اور نمبر کی جرسیاں غائب ہوگئی ہیں۔مارکیٹ میں سب سے زیادہ بکنے والی شرٹس برازیل، جرمنی اور ارجنٹائن کی ہیں۔