مختلف محکموں، افراد کی انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواستیں ،الیکشن کمیشن کااظہار ناراضگی

 
0
286

اسلام آباد14جون (ٹی این ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف محکموں اور افراد سے انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواستوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرنا ہم سب کا ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے ملکر پورا کرنا ہے اور اپنے ملک وقوم کو ایک صاف شفاف الیکشن دینا ہے ۔لہٰذا کوئی ایسی درخواست استثنیٰ کیلئے الیکشن کمیشن کونہ بھیجی جائے ۔