کمشنرسرگودھاکاوزیراعلی کے وزٹ انتظامات کا جائزہ ،متعلقہ افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت
سرگودھا مئی 12(ٹی این ایس)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے پندرہ مئی کے متوقع دورہ خوشاب بارے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔کمشنرسرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کر کے وزیراعلی کے وزٹ انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی پنجاب دورہ خوشاب میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئی نصب سی ٹی سکین مشین اور دیگر جدید سہولیات کا افتتاح اور اعلان کریں گے













