دیر بالا: وحشی چچانے خونی رشتہ کے تقدس کو بری طرح پامال کرتے ہوئے  7 سالہ معصوم اور یتیم بھتیجے کو ذبح کر ڈالا

 
0
36068

دیر بالا، جون 15 (ٹی این ایس): دیر بالا میں انسانیت کو شرمسار اور لرزہ  براندام  واقع میں ایک دردہ صفت چاچا نے معصوم اور یتیم بھتیجے کو ذبح کر دالا ہے۔یہ دلخراش واقع جمعرات کو دیر بالا  کے عمرالئی علاقہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے اس عظیم مہینے، آخری عشرہ اور عید  کی آمد کے موقع پر وحشی چچانے خون کے رشتہ کے تقدس کو بری طرح پامال کرتے ہوئے معصوم اور یتیم بھتیجے کو ذبح کر ڈالا ہے۔درندہ صفت چچا نے اپنے مرحوم  بھائی شاہ جمیل کے 7سالہ بیٹے  کی چھری سے گردن کاٹ کر اسے ابدی نیند سلادی۔ تاحال یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ چچا نے ایسا سنگین اقدام کیوں کیا۔