پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ 100 فیصد پورا کیا جائےاس: ڈپٹی  کمشنر سجاول کی  ہدایت

 
0
292

سجاول، جون 15 (ٹی این ایس): ڈپٹی  کمشنر غضنفر علی قادری محکمہ صحت اور  پولیو کے خاتمے کے لیئے کام کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کے  پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ 100 فیصد پورا کیا جائےاس کے لیئے تمام ضروری اقدامات کیئے جائیں بصورت دیگر سستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  یہ ہدایتیں انہوں نے دربار ہال میں 2 جولائی سے شروع ہونے والی  پولیو سے بچائو والی قومی مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کے والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیئے پولیو ٹیم سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور افواہوں کو درگذر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے ہمارے ہاں کم تعلیم کی وجہ سے کافی مشکلات درپیش ہیں  اور اسی وجہ سے رفیوزل کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کے دوران مہم گھر میں استعمال ہونے والے پانی کے کولر کی بجائے پولیو کے مونوگرام والے خاص کولر یا کیریئر استعمال کیئے جائیں۔ ڈپٹی  کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا  کے جب تک ایریا انچارج اور یوسی ایم اوزپولیو مہم میں مخلصی سے کام نہیں کریں گے تب تک بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے ایریا انچارج اور یوسی ایم اوز کو ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کےجہاں جہاں پولیو مہم میں سستی  نظر آئی  تو اسی علائقے کے ایریا انچارج یا یوسی ایم اوز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کے آنے والی پولیو مہم کو 100  فیصد کامیاب بنانے کے لیئےہر کسی کو اپنے اپنے حصے  کا کام کرنا پریگا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کےضلع سجاول کی کل مردم شماری 707024  ہے جس میں سے پولیو مہم کے دواران پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے 152494  بچوں کو پولیو سے بچاء کے  قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کے مہم میں 522 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 483  موبائیل ٹیمیں،47  فکس ٹیمیں اور 22  ٹرانسٹ پوائنٹ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کے گذشتہ پولیو مہم میں ضلع سجاول میں 18  ایسے بچے ہیں جن کے والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے مگر انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کے بہت جلد ہم ان کو قطرے پلانے پر راضی کر لیں گے۔  اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی،  ای پی آئی ڈاکٹر فیض احمد، ڈی ایف سی آئی آر ڈی افتخار کھوسو، ڈسٹرکٹ مانیٹر ڈاکٹر عبدالعزیز بارن، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی اعجاز، اسکے علاوہ دیگر ڈاکٹرز، ای پی آئی، پی پی ایچ آئی، این آئی ڈی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور مختلف این جی اوز  اور  متعلقہ افسران نے شرکت کی۔