پشاور،کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر کو ملک سے باہر جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا

 
0
394

پشاور جون 19(ٹی این ایس)پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر کو ملک سے باہر جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے ائرپورٹ کے ڈائریکٹر طارق پرویز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب مولوی بہادر جان کو نجی ائرلائن کی پرواز سے دوبئی جانے کی کوشش کیدوران حراست میں لیا گیا۔حکام کے مطابق مطلوب دہشت گرد نے حلیہ تبدیل کررکھا تھا تاہم امیگریشن حکام کی جانب سے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی درخواست پر وزارت داخلہ نے مولوی بہادر جان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر لیا تھا۔زیرحراست مشتبہ طالبان کمانڈر مولوی بہادر جان کا تعلق خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع بنوں سے ہے اور مبینہ طور پر دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔