پھانسی کاطریقہ کاربدلنے بارے اٹارنی جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کونوٹس جاری

 
0
413

پشاور جولائی 26(ٹی این ایس)پشاورہائی کورٹ میں پھانسی کاطریقہ کاربدلنے کے حوالے سے دائررٹ کی سماعت پر عدالت نے اٹارنی جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کونوٹس جاری کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں سزائے موت کے منتظر قیدی کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کونوٹس جاری کردیا ۔ رٹ میں پھانسی کے طریقہ کار کو غیر انسانی اور غیر شرعی قرار دی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا میں سزائے موت کے لیے جدید طریقہ اپنائے جارہے ہیں۔