پولیس نے12 جرائم پیشہ گینگز کو گرفتار کر کے 70 لاکھ مالیت کا مال مصروقہ برآمد کیا

 
0
352

رحیم یارخان جولائی 26 (ٹی این ایس )رحیم یار خان میں ایک ماہ کے دوران پولیس نے12 جرائم پیشہ گینگز کو گرفتار کر کے 70 لاکھ مالیت کا مال مصروقہ برآمد کر لیا۔تھانہ اے ڈویژن ، سی ڈویژن ، رکن پور ، منٹھار ، لیاقت پور ، تبسم شہید ، شیدانی ، ترنڈہ محمد پناہ ، ظاہر پیر اور تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے گینگز گرفتار کئے۔ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز نے ایس ایچ او کے ہمراہ اصل مالکان کو برآمد ہونے والا مال ان کے حوالے کر دیا۔لوٹا ہو مال واپس ملنے پر متاثرین کا ایس پی شاہ نواز ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیم میں شامل اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایس ایچ او تھانہ اے ڈویڑن چوہدری غلام دستگیر ، ایس ایچ او تھانہ سی ڈویڑن محمد رمضان ، ایس ایچ او تھانہ رکن پور یسین گجر ، ایس ایچ او تھانہ منٹھار عبدالرشید ، ایس ایچ او تھانہ لیاقت پور شبیر احمد جھرڑ ، ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید محمد اقبال ، ایس ایچ او تھانہ شیدانی سیف اللہ خان کورائی ، ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ مہر سعید اختر ، ایس ایچ او ظاہر پیر چوہدری اظہر اقبال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد صفدر اقبال سندھو اور ان کی ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کی شب روز کوششوں سے ڈکتی و چوری میں ملوث گرفتار ہونے والے 12 جرائم پیشہ گینگز کے قبضہ سے برآمد ہونے والا 70 لاکھ روپے مالیت کا مال مصروقہ جس میں تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے نے ایک گینگ کو گرفتار کر کے ایک لاکھ روپے ، تھانہ سی ڈویڑن پولیس نے تین گینگز کو گرفتار کر کے 5 تولے طلائی زیوارات ، تین عدد موٹر سائیکلیں اور 16 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کئے ، تھانہ رکن پور پولیس نے ایک گینگ کو گرفتار کر کے 4 عدد موٹر سائیکلیں اور ایک لاکھ روپے برآمد کئے ، تھانہ منٹھار پولیس نے ایک گینگ کو گرفتار کر کے ایک موٹر سائیکل برآمد کی ، تھانہ لیاقت پور پولیس نے ایک گینگ کو گرفتار کر کے 5 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد کئے ، تھانہ تبسم شہید پولیس نے ایک گینگ کو گرفتار کر کے دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد کیں ، تھانہ شیدانی پولیس نے ایک گینگ کو گرفتار کر کے دو عدد موٹر سائیکلیں اور ایک لاکھ روپے برآمد کئے ، تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے ایک گینگ کو گرفتار کر کے ایک عدد ٹریکٹر فیٹ برآمد کیا ، تھانہ ظاہر پیر پولیس نے ایک گینگ کو گرفتار کر کے 3 عدد موٹر سائیکلیں اور ایک لاکھ روپے برآمد کئے اور تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے ایک گینگ کی گرفتاری کے ساتھ 3 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد کئے تھے جوکہ گزشتہ روز ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز نے اپنے آفس میں ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر چوہدری اظہر اقبال ، ایس ایچ او تھانہ شیدانی سیف اللہ خان کورائی ، ایس ایچ او تھانہ لیاقت پور شبیر احمد جھرڑ ، ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویڑن محمد رمضان ، ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید محمد اقبال اور سب انسپکٹر لیاقت علی ہے ہمراہ اصل مالکان کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی لہر آئی تھی جن کے خلاف رحیم یار خان پولیس نے منظم کارروائیاں کیں جس کے نتیجہ میں وارداتوں کی لہر دم توڑ گئی ہے اور 12 جرائم پیشہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے مستقبل قریب میں مزید ملزمان کی گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو کسی صورت کھلا نہیں چھوڑیں گے ان کی انجام جیل و قید ہے جہاں انہیں ہر صورت پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر لٹا ہوا مال واپس ملنے پت متاثرین نے ایس پی شاہ نواز ، ایس ایچ او اور ان کی ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔