پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے تمام اڈے اور پناہ گاہیں ختم کردی ہیں ٗوزیر خارجہ 

 
0
369

اسلام آبادجنوری 6 (ٹی این ایس)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے تمام اڈے اور پناہ گاہیں ختم کردی ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کبھی اپنی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک کی غیر منظم موجودگی کی تردید نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کرکے علاقوں کو کلیئر کرا لیا ہے، امریکا کو کہا ہے وہ آکر خود دیکھ سکتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ جو جو علاقے بشمول شمالی و جنوبی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی، ان کے قبضے میں تھے وہ سب ہم نے خالی کروالیے ہیں۔