امریکی سفارتخانہ افسر کے ہاتھوں معصوم شہری  کے قتل  کیس کی سماعت، پولیس اس کیس میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے وکیل،راجہ ظہورالحسن

 
0
347

اسلام آباد، 14 اپریل (ٹی این ایس): معصوم شہری کی امریکی سفارتخانہ افسر کے ہاتھوں قتل  کیس کی سماعت آج بروز  ہفتہ   سپریم کوٹ  میں ہوئی ۔امریکی سفارتخانہ کے افسر کے  ہاتھوں غریب شہری کے قتل کیس میں عتیق کے والد کی اپیل پر سماعت طلب کی گئی ۔ مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے کی۔ تفصیلات کے مطابق  مقتول عتیق کے والد کی طرف سے وکیل راجہ ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے، وکیل راجہ ظہورالحسن عدالت میں کہا کے  پولیس اس کیس میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔ پولیس امریکی سفارتخانہ کے افسر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ مقتول عتیق کے والد نے سپریم کوٹ سے  درخواست  کی کہ امریکی سفارتخانہ کے قاتل افسر کے خلاف اگر کوئی تحقیقات ہوئی ہے تو ہمیں آگاہ کیا جائے۔