لاہور اپریل 14(ٹی این ایس)وائس چانسلرنشترمیڈیکل کالج میں میرٹ کے برعکس تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وی سی نشتر میڈیکل کالج پروفیسر فیصل مسعود کو معطل کردیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک موقع دیتے ہیں عزت سے جائیں اور استعفیٰ دے دیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سرچ کمیٹی ازسرنوامیدواروں کاجائزہ لیکراپنی سفارشات سپریم کورٹ کوپیش کرے،دوبارہ سرچ کمیٹی سفارشات میں غلطی نظر آئی تو خودتعیناتی کا حکم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نشترمیڈیکل کالج میں میرٹ کے برعکس تعیناتی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے نشتر میڈیکل کالج کے وائس چانسلر کو معطل کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے ڈاکٹر کو انسانوں کے ہسپتال میں کیسے لگا دیا؟،آپ کو ایک موقع دیتے ہیں عزت سے جائیں اور استعفیٰ دے دیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں اچھااستادمیسرآتاہے،پروفیسرفیصل مسعودخودسے سوچ لیں اوراستعفیٰ دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سوچنے کیلئے دوتین روزکاموقع دیتے ہیں اورآپ اپنی عزت بچائیں،اگرماہرین کی رائے مانگی،ساری بات سامنے آگئی توبہت عزت ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سرچ کمیٹی ازسرنوامیدواروں کاجائزہ لیکراپنی سفارشات سپریم کورٹ کوپیش کرے،دوبارہ سرچ کمیٹی سفارشات میں غلطی نظر آئی تو خودتعیناتی کا حکم کریں گے۔جس پر وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرفیصل مسعود نے رضاکارانہ طورپر اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔