چارسدہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں جامعہ محمودیہ کے خطیب مولانا حق نواز سمیت تین افراد جاں بحق

 
0
330

پشاور جولائی 26(ٹی این ایس)چارسدہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں جامعہ محمودیہ کے خطیب مولانا حق نواز سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ مٹہ مغل خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مہتم جامعہ محمودیہ حق نواز جاں بحق ہوگئے۔ مقتول حق نواز کومسجد سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔چارسدہ کے ہی علاقے سر ڈھیری میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ا سپتال منتقل کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتار کے لیے پولیس کی کاروائی جاری ہے۔