کشمیری نوجوان کی شہادت پر مظاہروں کے پیش نظرجنوبی کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی

 
0
21503

سرینگر جون 19(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کولگام میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد جنوبی کشمیرمیں ا نٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز کولگام کے علاقے نوپورہ میں ایک نوجوان اعجاز احمد کو شہید اور ایک کو زخمی کردیاتھا۔ نوجوانون کی شہادت پر بھارت مخالف مظاہروں کے پیش نظر بانیہال سے سرینگر تک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔