بلدیاتی اداروں کے محکمہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کا امتحان2018 کے عام انتخابات میں تشہیری مہم کے لیے دیواروں کو بدنما بنانے اورنقص امن کاخدشہ اعلی عدلیہ دیواروں کو اشتہارات سے دور رکھنے کے بھی احکامات صادر کر چکی ہے

 
0
299

کراچی جون 20(ٹی این ایس ) نجی تنظیم کے ایک سروے کے مطابق بلدیاتی اداروں کے محکمہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کا اپنے فرائضِ منصبی کو ایمانداری سے ادا کرنےکاامتحان شروع ہونےوالاہے کیونکہ 2018کےعام انتخابات میں تشہیری مہم اور آوٹ دوڑ ایڈورٹائزمنٹ کے لیے کھمبوں,پلوں اور دیواروں کو بدنما بنائے جانے کا خدشہ ہےحالانکہ ابھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے,شاہراؤں,سڑکوں پر قائم پلوں پر سیاسی امیدواروں کے بینرز اور دیواروں پر انتخابی نشانات و نعرے لکھے نظر آ رہے ہیں اور جیسے جیسے 25جولائی قریب آتی جائے گی انتخابی تشہیری مہم اپنے عروج پر ہوگی اور ممکن ہے کہ موزوں جگہ کے انتخاب کے لیےایک دوسرے کی وال چاکنگ اور بینرزکو ہٹا کراپنے امیدوار کے لیے جگہ بنانے پر نقص امن کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے.اعلی عدلیہ نے دیواروں کو بدنما اشتہارات سے دور رکھنے کے بھی احکامات صادر کئے تھےلیکن تاحال متعلقہ اداروں کی طرف سے خاطرخواہ نوٹس نہیں لیا گیا صرف تھوڑی سی واجبی کاروائی پر ہی اکتفا کیا گیا.موثر اور مربوط منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے فقدان کی وجہ سے شہر قائد کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے لہذا بلدیاتی اداروں کے محکمہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کو عام انتخابات سے پہلے شہر کو سیاسی نعروں اور انتخابی نشانات کی تشہیر سے بچانا ہوگا اور سیاسی قائدین اور امیدواروں کو یہ واضع کرنا ہو گاکہ وہ اپناپیغام گھر گھر بذریعہ پمفلٹس سوشل,پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پہنچائیں اور یہ کام اُسی وقت ممکن ہے جب متعلقہ ادارے اس ضمن میں شہر قائد کے ساکنان کی بہتری اور ذاتی مفادات کو بالائےطاق رکھ کر کوئی واضح حکمت عملی اختیار کریں.