اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عہدے سے مستعفی

 
0
290

اسلام آباد جون 20(ٹی این ایس) :اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنااستعفا صدر مملکت ممنو ن حسین کو بھجوادیا۔اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ بطور اٹارنی جنرل پاکستان کی خدمت میرے لیے اعزاز ہے لیکن اب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہاہوں اور استعفی انتخابات کی وجہ سے دیا ہے۔واضح رہے کہ اشتر اوصاف نے 29مارچ 2016 کو اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔