سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی توہین عدالت کیس الیکشن کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی

 
0
303

کراچی جون 21(ٹی این ایس)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ میں اور ساتھی ججز اسلام آباد سے آئے ہیں۔ بتائیں طلال چوہدری صاحب کیا کرنا ہے۔ آپ کا کیس وکیل صاحب نہیں چلانا چاہتے۔ ہم خاص طور پر اس کیس کے لیے بیٹھے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی بڑی مشکل سے وکیل ملے تھے۔ بہت سے سینئر وکیل کیس نہیں لے رہے تھے۔ مجھے تکنیکی معاملات کا علم نہیں۔ میں خود الیکشن لڑ رہا ہوں۔ طلال چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ گزارش ہے کیس انتخابات کے بعد رکھ لیں جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ الیکشن تو آپکا بزنس ہے۔آپ کو بہت ٹائم دیا۔ یہ آپکا کھولا ہوا معاملہ ہے۔ آپ نے بات کی ہے تو کورٹ نے نوٹس لیا۔ ایسا نہیں ہو سکتا یہ سنجیدہ کیس ہے۔ عدالت نے طلال چوہدری کی الیکش تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اگر طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضٰی موجود نہ ہوے تو متبادل وکیل پیش ہوں۔ آئندہ سماعت پر کیس ملتوی نہیں ہوگا۔ ملزم مرتکب توہین عدالت آئندہ سماعت پر اپنے گواہ لے کر آئے۔ عدالت نے گواہ جی ایم پیمرا محمد طاہر کو بھی اکیس جون کو طلب کرلیا۔