جان کو خطرہ ہے ٗ دھونی کی اہلیہ نے اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دیدی 

 
0
543

ممبئی21جون(ٹی این ایس)بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے اپنی جان کو خطرے میں قرار دیتے ہوئے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق ساکشی نے حکام کو بتایا کہ انہیں 0.32 بور کے پستول کا لائسنس جاری کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ دھونی کی کرکٹ مصروفیات کے سبب وہ زیادہ تر گھر پر تنہا ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ان کی جان کو خطرہ بھی رہتا ہے۔انہوں نے رانچی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں درخواست جمع کرائی جو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تصدیق کیلئے بھیج دی گئی ہے