ہائیڈرو گرافک سرگرمیاں معیشت میں پائیدار اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں: نیول چیف

 
0
456

کراچی جون 21(ٹی این ایس) ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہائیڈرو گرافک سرگرمیاں قومی معیشت میں پائیدار اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرین اور میری ٹائم سیکٹر کا ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔ ہائیڈرو گرافک سرگرمیاں قومی معیشت میں پائیدار اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ حجم کے لحاظ سے 90 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے پاکستان کی 70 فیصد تجارت سمندر کے راستے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور میری ٹائم سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ بحری وسائل کی تلاش کے ضمن میں ہائیڈرو گرافک سرگرمیوں کی افادیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی ہائیڈرو گرافک ڈپارٹمنٹ مطلوبہ سمندری معلومات اور ڈیجیٹل چارٹس فراہم کرتا ہے تاکہ پاکستانی بحری خطے کو جہاز رانی کے لیے یقینی طور پر محفوظ بنایا جائے۔