عمران خان میچ دیکھنے آئے توان کی گاڑی کادروازہ کھول کرانہیں سکارٹ کروں گا:نجم سیٹھی

 
0
437

کراچی ، مارچ 25 (ٹی این ایس):چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان میچ دیکھنے آئے توان کی گاڑی کادروازہ کھول کرانہیں سکارٹ کروں گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ’’ مائی ڈ یئر ‘‘عمران خان صاحب لکھتا ہوں اورمیں ان کودعوت دیتاہوں کہ آپ میچ دیکھنے کے لئے تشریف لائیے۔خان صاحب میچ دیکھنے آئے توان کی گاڑی کادروازہ کھول کرانہیں سکارٹ کروں گا۔ پروگرام کے میزبان ’’ سلیم صافی ‘‘ کو مخاطب کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے کہاکہ چھٹی ٹیم کی شہرت ہو نے د یں ،تاکہ ساتویں ٹیم بیچیں توسلیم صافی جیب بھرکرلائے.