فائنل جیتنے  تومیں پشاور کا دورہ کروں گا: ڈیرن سیمی

 
0
324

کراچی ، مارچ 25 (ٹی این ایس):پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فائنل سے ایک روز قبل پریس کانفرنس سے خطاب کے دورا ن اعلان کیا کہ اگر وہ پی ایس ایل کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تووہ پشاور کا دورہ کریں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہناتھاکہ کراچی میں پختون زیادہ ہیں امیدہے ا چھی سپورٹ ملے گی،لاہور والے میچزبہترین رہے امید ہے کراچی کے عوام بھی اسی طرح کارسپانس دیں گیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ انجوائے کر تا ہوں، شائقین کرکٹ کو کہنا چاہوں گا کہ سٹیڈیم میں آکر ٹیموں کو سپورٹ کریں۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلنے کے لئے بہترین جگہ ہے مجھے خوشی ہے کہ ہماری ٹیم دورہ کررہی ہے ،امید ہے وہ میچز بھی اچھے ہوں گے ،انجری کی وجہ سے میں اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکوں گا۔ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ ہمارے آخر کے پانچ میچز ناک آوٹ مرحلہ بنا رہا ،ٹائٹل جیت کرپشاور جانے کی بھی کوشش کروں گا۔