ماہرہ خان کی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

 
0
452

کراچی،مارچ 25(ٹی این ایس): نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ میں ان کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پراپنی نئی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں وہ کالا چشمہ پہنی ہوئی تھیں۔فلم میں ماہرہ خان نیلی نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جب کہ ان کے ساتھ اداکار شہریار منور مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔ فلم کے دیگر کرداروں میں جاوید شیخ، حنا دل پذیر اورآمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ میں ماہرہ خان کے منفرد روپ کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ماہرہ اور شہریار کی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔