کنگنا نے 31ویں سالگرہ پر 31 درخت لگا دیئے

 
0
303

ممبئی،مارچ 25(ٹی این ایس): نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی 31 ویں سالگرہ پر 31 درخت لگاکر پرستاروں کے دل جیت لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت گزشتہ روز پورے 31 برس کی ہوگئیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے دیگر فنکاروں کے برعکس شاندار پارٹی کا اہتمام کرنے کے بجائے درخت لگا کر نہ صرف ایک نیک کام کیا بلکہ لوگوں کو بہت خوبصورت پیغام دیا کہ اگر تمام افراد اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے درخت لگائیں تو ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے اپنی بہن کے اس نیک کام کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے کہا ہماری چھوٹی ملکہ نیاپنی سالگرہ کے دن خود کو ہرے بھرے پودوں کا خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ خدا تمہیں لمبی اور خوبصورت زندگی عطا کرے۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت ان دنوں جھانسی کی رانی کی زندگی پر مبنی فلم ’’مانی کارنیکا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔