لنکن کپتان چندیمل کی سزا کیخلاف اپیل

 
0
297

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی میچ ریفری نے سری لنکن کپتان کو قصوروار ٹہرایا تھا
دبئی /کولمبو جون 22(ٹی این ایس)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے آئی سی سی میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کے کیخلاف اپیل کردی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوسیا میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے سری لنکن کپتان کو قصوروار ٹہرایا تھا۔میچ ریفری نے چندی مل کو آئی سی سی کوڈ کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا دی تھی جس میں چندی مل کو 100 فیصد میچ فیس جرمانہ اور2 معطلی پوائنٹس دیئے گئے تھے اور سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے معطل کر دیا تھا۔