چوہدری نثار نے  بظاہر  تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ: چوہدری نثار کے جھٹہ ہتھیال  جلسہ میں مقامی پی ٹی آئی بااثر شخصیات ساتھیوں سمیت شریک تھے

 
0
442

چوہدری نثار کو مقامی پی ٹی آئی قیادت سے رابطوں کی ضرورت پڑ گئی ہےکیونکہ حلقہ میں نثار کے خلاف ق لیگ,ن لیگ ,پیپلز پارٹی کے مظبوط امیدوار موجودہیں: مقامی حلقے اور ذرائع

اسلام آباد، جون 23 (ٹی این ایس): ن لیگ کے  ناراض رہنماء چوہدری نثار نے  بظاہر  تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے جس کی گذشتہ روز واقعاتی شہادت  یوں ملی کہ  جمعہ کوچوہدری نثار کے جلسے میں مقامی پی ٹی آئی بااثر شخصیات ساتھیوں سمیت شریک تھے۔

چند دن پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے چیئرمین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل جھٹہ ہتھیال میں  ہوئے چوہدری نثار کے جلسے میں شریک تھے ۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہدری نثار کے پیچھے پی ٹی آئی کے چوہدری خلیل موجود ہیں

یاد رہے کہ چوہدری خلیل نے 6 کونسلرز کے ساتھ چنددن قبل پی ٹئ آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا.چوہدری نثار نے سیاسی تعاون,مک مکا,سیٹ ایڈجسٹمنٹ جیسی باتوں کی تردید کی تھی تاہم بتایا جاتا ہے کہ چوہدری نثار کو مقامی پی ٹی آئی قیادت سے رابطوں کی ضرورت پڑ گئی ہے۔کیونکہ حلقہ میں نثار کے خلاف ق لیگ,ن لیگ ,پیپلز پارٹی کے مظبوط امیدوار موجودہیں چنانچہ انھوں نے ماضی کےحریفوں کوساتھ ملالیا۔