سندھ ہائیکورٹ: 5 ارب روپے سے زائد کرپشن کے مقدمے کے ملزم کی پیرول پر رہائی  کا معاملہ، عدالت نے ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کو معاملے کی انکوائری کیلیے مقرر کردیا

 
0
289

کراچی، جون 23 (ٹی این ایس): سندھ ہائیکورٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن کے مقدمے کے ملزم کی پیرول پر رہائی  کے کیس  میں عدالت نے ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کو معاملے کی انکوائری کیلیے مقرر کردیا ہے۔

اس موقع پر عدالت  نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ بااثرشخصیت کو غیر ضروری سہولیات کی فراہمی میں جناح اسپتال کی انتظامیہ اور پوم ڈیپارٹمنٹ ملا ہوا ہے.ہوم سیکرٹری نے 14 جون کو اسی روز پیرول پر رہائی کا حکم دیا جس روز عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا،انعام اکبر بیماری کے نام پر جیل سے اسپتال منتقل ہوئے لیکن انھوں نے اسی حالت میں کراچی سے لاہور کا سفر کیا.

عدالت  نے مزید کہا ہے کہ انکوائری آفیسر ثنا اللہ عباسی کو وہ تمام اختیارات حاصل ہونگے جو انکوائری کیلیے حقائق تک پہنچنے کے لئے ضروری ہوں،انکوائری آفیسر زیر حراست قیدیوں کی اسپتال منتقلی میں قاعدے قانون کی خلاف ورزی کا جائزہ لیں گے،ثناء اللہ عباسی ضمن داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارشات بھی کرینگے،انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرکے 22 جولائی کو رپورٹ پیش کردی جائے.