سندھ پولیس میں 2012سے2015 کے دوران غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقاتی رپورٹ  سامنے آگئی، سابق آئی جی سمیت70اعلیٰ افسران اوراہلکار کو ذمہ دار قرار دےدیا گیا

 
0
293

کراچی، جون 23 (ٹی این ایس):  سندھ پولیس میں 2012سے2015 کے دوران غیر قانونی بھرتیوں کے معاملہ میں سابق آئی جی سمیت70اعلیٰ افسران اوراہلکار کو ذمہ دار قرار دےدیا گیا ہے۔ اس اسکینڈل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس  میں کہا گیا ہے کہ  2012سے2015کےدوران سندھ پولیس میں جو  4748غیرقانونی بھرتیاں کی گئ تھیں اسکے ذمہ دار سابق آئی جی سمیت70اعلیٰ افسران اوراہلکار ہیں .

‏ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کےآئی جی سندھ،4 ڈی آئی جیز  25 ایس ایس پیز اور  ڈی ایس پی سمیت 44 اعلیٰ افسران  جن میں ‏7ایس پیز،7ڈی ایس پیز،7انسپکٹرز،2سب انسپکٹرز،4اسسٹنٹ سب انسپکٹرز

شامل ہیں  ان  بھرتیوں کے ذمہ  دار ہیں

‏رپورٹ ایڈیشنل آئی جی  ثنااللہ عباسی اورڈی آئی جی نعیم شیخ نےتیارکرکےجمع کرائی۔‏تحقیقت کرنے والی انکوائری کمیٹی نےمزیدکارروائی کیلیےرپورٹ چیف سیکرٹری اورنیب کوبھجوادی۔