عمران خان (کل) میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے

 
0
301

لاہورجون23( ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں( کل )اتوار کو میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے خاص مقصد ہے کیونکہ 2002کے انتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی مرتبہ منتخب کیا، اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے نوجوانوں کی بدولت تحریک انصاف آج سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔عمران خان آج اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز کرے گے ۔