امتیا زرشید صدیقی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

 
0
395

لاہورجون23( ٹی این ایس) حکومت نے امتیا زرشید صدیقی کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔نگران وزیراعلی حسن عسکری نے امتیا زرشید صدیقی کو نیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینا ت کرنے کی منظور ی دی تھی ۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی تین دہائیوں سے قانون کے شعبے سے منسلک ہیں۔ وہ لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ امتیاز رشید قریشی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے ۔ دفتر آمد پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ یاد رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے چار روز قبل خاتون ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔