ای یو فرینڈزشپ فیڈریشن جرمنی کے زیراہتمام بھارتی مظالم کے خلاف فرینکفرٹ میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ

 
0
396

فرینکفرٹ،جون23(ٹی این ایس): ای یو فرینڈزشپ فیڈریشن جرمنی کے زیر اہتمام جمعہ کے روز سہہ پہر تین بجے فرینکفرٹ میں ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا گیا، اس ریلی اور مظاہرے کی قیادت چیئرمین ای یو فرینڈزشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوہسر نے کی۔

فرینکفرٹ کے سنٹرل ریلوے سٹیشن سے شروع ہونے والی احتجاجی ریلی بھارتی قونصلیٹ کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی اورپھر وہاں مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارجیت اور مظالم کے خلاف بھرپورمظاہرہ کیا گیا اور شرکاء نے بھارتی سیکورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم فوری بند کرے اور اپنی فوجیں فی الفور وہاں سے نکال کر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرے۔

اس پرامن ریلی و مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں کشمیریوں، ان کے اہل خانہ سمیت پاکستانی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارتی سیکورٹی فورسز اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے اور مطالبے کئے گئے تھے کہ نریندر مودی حکومت کشمیر میں بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرے اور کشمیریوں کی حق آزادی کو تسلیم کرے ۔

شرکاء ریلی نے نریندر مودی حکومت مردہ باد، بھارتی افواج مردہ آباد، نریندر مودری حکومت ایک دہشت گرد حکومت ہے، انڈین آرمی دہشت گرد آرمی ہے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے آغاز سے مظاہرے تک فضا احتجاجی نعروں سے گونجتی رہی اور شہر کے لوگوں نے بھی اس ریلی میں دلچسپی لی اور تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے رہے، کچھ مقامی لوگوں اور غیرملکیوں نے اس ریلی بارے شرکاء سے معلومات بھی حاصل کیں ۔

جرمن پولیس کی سیکورٹی میں نکالی گئی یہ ایک کامیاب ریلی اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ تھا جس میں نہ صرف جرمنی کے گردو نواح کے شہروں سے بلکہ قریبی ممالک ہالینڈ، فرانس، بلجیم اور سپین سے بھی کشمیریوں اور پاکستانی راہنماؤں نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔بھارتی قونصلیٹ کے سامنے راہنماؤں نے اپنی اپنی تقاریر میں نریندر سرکار کے کشمیریوں پر مظالم، اور ان کو حق خود داریت نہ دینے کی بھرپور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مہذب اور امن کی داعی یورپی حکومتیں مسئلہ کشمیر کے حل کرانے میں عالمی قوانین کے تحت اپنا کردار ادا کرکے کشمیری مرد و خواتین بچوں اور نوجوانوں کو بھارتی سیکورٹی افواج کے مظالم سے نجات دلائیں جو ستر برس سے ظلم و ستم سہہ رہے ہیں اوربھارتی سیکورٹی فورسز ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید کر چکی ہیں اور آئے دن کشمیری عورتوں کی عصمت دری کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتی ہے،

 

مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اورکشمیریوں پر مظالم بند کرائے جائیں اور بھارتی سیکورٹی فورسز کو کشمیر سے فورا نکالا جائے تاکہ کشمیریوں کو تحفظ مل سکے۔ اس ریلی اور مظاہرے کی کوریج کے لئے پاکستانی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی اس ریلی اور مظاہرے کے لئے مقامی کشمیریوں ،پاکستانیوں اور صحافی کمیونٹی نے فعال کردار ادا کیا، نذر حسین نے اس ریلی کے انعقاد کی مقامی انتظامیہ سے اجازت لی جبکہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے کشمیریوں، پاکستانیوں اور کارکنوں کو ریلی میں شرکت کے لئے مسلسل ترغیب دیتے رہے ان میں سٹٹ گارڈ سے شیخ منیر، کالسروئے سے چوہدری رفیق، ادارہ منہاج القرآن، سپین سے ڈاکٹر قمر، ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ، پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس اور سید وجیہہ الحسن جعفری صدر پاکستان ایسوی ایشن کے علاوہ ہم ہیں پاکستان تنظیم کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ ای یو فرینڈزشپ فیڈریشن جرمنی کے صدر عنصر بٹ او مرکزی چیئرمین پرویز اقبال لوہسر نے سبھی ریلی کے انعقاد میں فعال کرداد ادا کیا۔