مسلم لیگ (ن) کل کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

 
0
293

کراچی،جون24(ٹی این ایس ): مسلم لیگ (ن) کل کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے پارٹی صدر شہباز شریف خصوصی طور پر شہرقائد آئیں گے۔ اآج سے ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تاہم (ن) لیگ کل کراچی سے مہم کا آغاز کرے گی اور شہباز شریف اپنے حلقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے مطابق پارٹی قائد شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ (ن) لیگ کے مطابق شہباز شریف تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔