ایون فیلڈ ریفرنس: پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے ٗخواجہ حارث

 
0
383

اسلام آباد جون25(ٹی این ایس) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پانچویں روز حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی ۔مذکورہ کیس کی 22 جون کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے موکل لندن فلیٹس کے بینیفیشل اونر ہیں اور نہ ہی اْن کا ان سیکوئی تعلق ہے۔ سماعت شروع ہوئی تو جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ ملزمان میں سے کوئی بھی نظر نہیں آرہا ٗجس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ کیپٹن (ر) صفدر تھوڑی دیر میں پیش ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہیں، اس حوالے سے درخواست جمع کرانی ہے تاہم تھوڑی ہی دیر میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔سماعت کے باقاعدہ آغاز پر خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ ناقابل قبول شواہد ہے۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ وہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان کے دوسرے حصے کے حوالے سے دلائل دیں گے۔