ٹرمپ اگلے ماہ برطانیہ کا دورہ ،اورملکہ سے ملاقات کریں گے ،امریکی صدرکی بری عادات پر دلچسپ تبصرے بھی شروع

 
0
299

لندن جون24(ٹی این ایس)ملکہ برطانیہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کیا بات کریں گی؟اس سے متعلق دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی اے جیمز کومی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو جملے اچک کر بات کرنے کی عادت ہے وہ ملکہ الزبتھ کو بات کرنے کا موقع ہی فراہم نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ٹرمپ ملکہ کو بولنے ہی نہیں دیں گے لہٰذا الزبتھ کو تیاری کی کوئی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اگلے ماہ برطانیہ کا دورہ کریں گے یہ بحیثیت امریکی صدر ان کا پہلا دورہ ہوگا۔