چین، سپرم عطیہ کرنے والوں سے حکمراں جماعت سے وفاداری کا مطالبہ

 
0
371

بیجنگ ،07اپریل(ٹی این ایس):چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک سپرم بینک نے سپرم عطیہ کرنے والوں سے کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ وفاداری کے اظہار کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیکنگ یونیورسٹی تھرڈ ہسپتال کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپرم عطیہ کرنے والے افراد سوشلسٹ دھرتی کے ساتھ محبت کریں۔اس پوسٹ میں جسمانی صحت اور سپرم کے معیار کی جانچ پڑتال کا طبی ٹیسٹ پاس کرنے والوں افراد کو 872ڈالر دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق تمام درخواست گزار مردوں کی عمر 20 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہییں اور انھیں کوئی جینیاتی یا موذی بیماری نہ ہو، اور وزن کا کسی قسم کا مسئلہ، کلر بلائنڈنیس یا بال گرنے کا مسئلہ نہ ہو۔بیان میں کہا گیا کہ مردوں میں سازگار سیاسی خوبیاں ہونی چاہئیں۔اس بیان میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار ضروری طور پر ’کمیونسٹ پارٹی کی حمایت کریں، پارٹی کے مقصد کے ساتھ وفادار ہوں، اور قانون پر عمل پر کرنے والے ہوں، سیاسی مسائل سے آزاد ہوں۔یہ واضح نہیں ہے کہ ہسپتال عطیہ کرنے والوں کی سیاسی وابستگی کی تصدیق کیسے کریں گے۔ہسپتال کی ہیلپ لائن پر ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ جب تک آپ خود کو موزوں سمجھتے ہیں یہ ٹھیک ہے۔تایم چین کے دیگر سپرم بینکوں نے سیاسی وفاداری کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔