شيرازی برادران کی پاکستان پيپلز پارٹی میں شمولیت

 
0
317

سجاول 25 جون (ٹی این ایس) شيرازی برادران کی پاکستان پيپلز پارٹی میں شمولیت بعد پی پی کے مزید راستے صاف کرنے کی خاطر آزاد اميدواروں کی ہمدردياں حاصل کرنے کیلئے سجاول اور ٹھٹھہ ضلع میں جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے سجاول اور ٹھٹھہ میں پی پی کو مزید طاقتور بنانے کیلئے امیر البحر ٹرسٹ کے چیئرمین علی میر ملاح کی جانب سے صوبائی حلقہ پی ايس 78 کے پی پی اميدوار علی حسن زرداری سمیت پی پی کے تمام نامزد امیدواروں و پی پی رہنماوں کے مان میں آجیانہ دیکر سجاول میں ملاح پیٹرول پمپ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں علی حسن زرداری نے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پهنچکے امیرالبحر ٹرسٹ کے چیئرمین کو ہر ممکن سهکار کی خاطری کرانے کے بعد اميرالبحر ٹرسٹ سندھ کی جانب سے نامزد کیئے گئے اپنے اميدواروں کو پی پی امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کی گذارش کی ایسی خاطری بعد اميرالبحر ٹرسٹ تنظيم کے چيئرمين علی مير ملاح نے اپنے نامزد تین اميدواروں پی ايس 75 پر عثمان علی مير ملاح،پی ايس 76 پر سردار انور ملاح پی ايس 78  پر علی حسن زرداری مقابلہ میں کہڑے اميدوار حاجی ذاکر کلانتری کو دستبردار ہونے کا اعلان کیا جبکہ آجیانہ دعوت میں پی پی ضلع سجاول کے صدر محمد علی ملکانی،پی پی ٹھٹھ کے صدر صادق علی ميمن،رياض شاه شيرازی و دیگر نے شرکت  کی اس موقع پر ميڑاکے میں ماحول اس وقت خاموش ہوگیا جب سابقہ ايم پی اے سيد شفيق احمد بخاری نے شيرازيوں کی پی پی میں شموليت پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے کہاکہ میں اب لوٹوں کو ووٹ نہیں دونگا سجاول میں پی پی کی کوشش ہے کہ تمام حلقہ پر نامزدگی فارم جمع کرانے والے اميدوار دستبردار ہوں پر شايد اب مزید ایسی صورتحال نہ ہو تاحال حلقہ  اين اے 231 پر آزاد اميدوار عبدالرحمٰن ملاح پی ايس 75 پر امیدوار روشن بانو کھٹی،نجف علی لغاری پی ايس 76  پر نصير احمد ملاح،بابو جمن کھٹی اور جے يو آئی کہ اميدواروں کی جانب سے اليکشن کی تيارياں زور شور سے جاری ہیں مزید صورتحال 30 جون کو نامزد اميدواروں کی دستبرداری بعد فائنل لسٹ جاری ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا کہ کون سے اميدوارں کا اليکشن میں اصل مقابلہ ہوتا ہے۔