لیگی رہنما قمرالاسلام احتساب عدالت میں پیش، نیب نے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

 
0
342

لاہور جون 26 (ٹی این ایس)نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے (ن) لیگ کے رہنما قمر الاسلام کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔انجینئر قمر الاسلام کو مسلم لیگ (ن) نے این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل امیدوار نامزد کیا ہے جنہیں نیب نے گزشتہ روز صاف پانی اسکیم میں گرفتار کیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے قمر الاسلام کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت میں جج نجم الحسن بخاری کے روبرو پیش کیا۔
قمر الاسلام کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ تمام کارروائی محض الزامات کی بنیاد پر کررہا ہے، نیب میں کرپشن کی درخواست آئی ناثبوت ہے، قمرالاسلام چوہدری نثارکے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ صاف پانی کمپنی میں قمرالاسلام چیف ایگزیکٹو تھے، وسیم اجمل آئے تو یہ اس وقت ڈائریکٹر بھی تھے، جو بھی پلانٹ لگے ان کے دور میں لگے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے قمرالاسلام کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔دوسری جانب انجینئر قمر الاسلام نے عدالت میں بیان دیا کہ میرےپاس صاف پانی کمپنی کا انتظامی اختیار نہیں تھا، میرا قصور یہ ہے کہ کروڑوں روپے بچائے، سب سے کم بولی 111 کروڑ کی آئی جسے ٹھیکہ دیا جانا تھا لیکن ہم مذاکرات کرکے 98 کروڑ پر لے آئے، نیب کہتی ہے مذاکرات کیوں کیے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 10 سال سے پارلیمنٹ کا ممبر ہوں اور ایساسلوک کیا جارہا ہے جیسے غیر ملکی ہوں، میرےپاؤں باندھ کر مخالف کو گھوڑے پر بٹھادیا گیا، میں کیسےانتخابی مہم چلاؤں۔عدالت نے قمرالاسلام کو تنبیہ کی کہ آپ عدالت می4ں سیاسی بیانات سےگریز کریں۔