کورنگی ڈھائی نمبر میں پانی کی شدید قلت، رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

 
0
681

کراچی جون 26(ٹی این ایس)کورنگی ڈھائی نمبر میں پانی کی شدید قلت، رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے سیکٹر 33/c اور 33/D میں پانی کافی عرصے سے نہیں آ رہا ہے، جس سے رہائشیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ جبکہ اس علاقے کی لائن جہاں سے گزر رہی ہے، وہاں پر پانی مافیا نے اپنے اپنے پمپ لگا رکھے ہیں، جو رات سے لیکر صبح فجر تک چلتے رہتے ہیں، جس سے رہائشیوں کو پانی دستیاب نہیں ہوتا۔ علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ و دیگر متعلقہ اداروں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ پانی مافیا کے خلاف کارروائی کریں اور ہمیں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں