شہرمیں گاڑیوں کے سائیڈ گلاس چوری ہونے کے بعد اب بیٹریاں بھی چوری ہونے کے واقعات

 
0
475

کراچی جون 26(ٹی این ایس)شہرمیں رہزنی کی وارداتوں اور گاڑیوں کے سائیڈ گلاس چوری ہونے کے بعد اب بیٹریاں بھی چوری ہونے لگیں ، ماڈل کالونی کے علاقے نشتر آباد میں بیٹری چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، ملزم نے چند سیکنڈ کے اندر گاڑی سے بیٹری چوری کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گلشن حدید میں بھی بیٹری چوری کی وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔