گڈاپ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 35سالہ شخص جاں بحق

 
0
289
Deadly accident

کراچی جون 26(ٹی این ایس)گڈاپ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے وادی حسین قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں متوفی کی شناخت عمران ولد موسیٰ کے نام سے ہوئی، متوفی گڈاپ کا رہائشی تھا۔