کراچی (ٹی این ایس) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی اچانک طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل :ذرائع

 
0
166

 سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی اچانک طبیعت بگڑنے پر ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کرکے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسد عمر کو کمر کی درد کی وجہ سے سندھ ریسکیو ایمبولینس1122 فوری رسپانس کے ساتھ گھر سے ہسپتال پہنچانے پہنچ گئی، اسد عمر کی جانب سے سندھ کے ریسکیو ایمبولینس 1122 کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ ریسکیو 1122 سروس بلاتفریق اپنی خدمت میں مصروف ہے، ریسکیو 1122 میں موجود تمام سروسز ہی انتہائی پروفیشنل اور تربیت یافتہ عملے کے ساتھ ہوتی ہیں۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ بہت جلد سندھ بھر میں ریسکیو 1122 کا دائرہ کار وسیع تر ہوگا اور مزید لوگوں کو مستفید کیا جائے گا۔