پنجاب کی نگراں حکومت کی طرف سے صوبہ کے جملہ کےمئیرز،ڈپٹی مئیرز، چئیرمین و نائب چئیرمین  اورکونسلرز پر کسی بھی انتخابی مہم کا حصہ بننے پر پابندی عائد

 
0
355

لاہور، جون 26 (ٹی این ایس ):  پنجاب کی نگراں حکومت نے  صوبہ بھر کی میٹرو پولیٹین و میونسپل کارپوریشنز کےمئیرز،ڈپٹی مئیرز، ڈسٹرکٹ کونسلز، میونسپل کمیٹیوں  اور  یونین کونسلز کے جملہ چئیرمین و نائب چئیرمین  اورکونسلرز  پر آمدہ  عام انتخابات سے متعلق  مہم میں کسی بھی طور پر حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے  الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 18  اور  پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ  2013 کی رو سے  جملہ مئیرز،ڈپٹی مئیرز، چئیرمین و نائب چئیرمین  اورکونسلرز کو کسی بھی الیکشن مہم میں کسی طور پر بھی شمولیت و معاونت کرنے سے ممانعت کی گئی ہے۔

نوٹفکیشن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جانے کا بھی انتباہ دیا گیا ہے۔