کم عمر چینی باشندےکی  گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر،  چینی باشندوں  اور تھانہ کوہسار پولیس  کی لے دے کے معاملہ رفع کرانے کی کوشش

 
0
355

اسلام آباد، جون 27 (ٹی این ایس): چینی باشندےنے اپنی  گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی ہے  جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار جس کی شناخت  24 سالہ زوہیب کے بطور ہوئی ہےشدید زخمی ہوگیا۔ زوہیب، جسکی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے  کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری طرف  پولیس  چینی باشندے پیوں کے عوض معاملہ رفع کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق  آلٹو الٹس اے بی وائے 425 کو ایک کم عمر چینی باشندہ چلارہا تھا  ،تھانہ کوہسار نے چینی باشندے اور گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔ چینی باشندے کو بچانے کیلئے کئی چینی تھانہ پہنچ گئے اور زخمی زوہیب کے بھائی کو پیسوں سے چپ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھی زوہیب کے بھائی کو معاملہ دبانے پر دباوڈالنے  اور علاج معالجہ کے پیسے وصول کر کے چینی باشندے کخلاف قانونی کارروائی سے گریز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پالیس نے تصدیق کی ہے کہ چینی باشندہ کم عمر ہے اور لائسنس بھی نہیں ہے۔