نیب کی کاروائی، سراکاری زمینیں بیچنے والا  محکمہ ریونیو کا ضلع افسر گرفتار

 
0
512

کراچی ، جون 27 (ٹی این ایس):   نیب نے  کارروائی کرتے ہوئے  ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے  ڈسٹرک آفیسر کو گرفتار کرلیا ۔

نیب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم شوکت جوکھیو نے 300 پلاٹ کو غیر قانونی طریقہ پر لیز اور  ملزم نے بھینس کالونی میں 265 ایکڑسرکاری زمین کوغیرقانونی طور پر فروخت کیا ۔

ترجمان کے مطابق  بیچی گئی سرکاری زمین کی قیمت 4 بلین روپے ہے ۔ ملزم شوکت جوکھیو نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

ترجمان کے مطابق  ملزم کے معاونت کرنے والے کے ایم سی کے 2 افسران کو پہلےہی(3 مارچ کو)  گرفتار کیا جاچکا ہے ۔

نیب کے ترجمان  کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سیف عباس اور شعیب میمن شامل ہیں ۔